برطانیہ بھر میں لاکھوں افراد کو 2020 میں اپنے کسی عزیز کی وفات کا صدمہ برداشت کرنا پڑا تھا جبکہ کووڈ-19 کی وجہ سے گزشتہ سالوں کے مقابلے میں سیکڑوں ہزار زیادہ لوگوں نے یہ صدمہ برداشت کیا۔ انگلینڈ اور ویلز میں 2020 اور 2021 کے دوران 6 لاکھ 14 ہزار افراد جاں بحق ہوئے جس کے نتیجے میں ایک اندازے کے مطابق تیس لاکھ افراد نے اپنے عزیز کی وفات کا صدمہ برداشت کیا۔ یہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اوسط سے 75,000 زیادہ اموات ہیں - جس کی وجہ سے ایک اندازے کے مطابق اضافی 375,000 لوگوں نے اپنے عزیزوں کی وفات کا صدمہ برداشت کیا۔

اس دوران جب کہ زیادہ لوگوں کو اپنے کسی عزیز کی وفات کا صدمہ ہے، اس عالمی وبا نے اس بات پر گہرا اثر ڈالا ہے کہ متاثرہ افراد نے کس طرح اپنے نقصان کا سامنا کیا ہے۔

بہت سے لوگ خاندان اور دوستوں کو دیکھنے سے قاصر رہے ہیں اور اپنے عزیز کی وفات کے بعد انہیں رسمی تعاون تک محدود رسائی حاصل تھی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے غم میں تنہا محسوس کرنے یا خود کو محفوظ کرنے یا الگ تھلگ کرنے کا ایک تباہ کن اثر مرتب ہوا۔ بنیادی نگہداشت اور کمیونٹی پر مبنی خدمات اور بریومنٹ سپورٹ سروسز سے دو بدو رابطے کا فقدان مشکل رہا ہے۔

اس بات پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے کہ برطانیہ اس وبا کے بعد معاشی بازیابی کیسے کرے گا، لیکن اس بارے میں بہت کم توجہ دی گئی ہے کہ معاشرہ کس طرح بازیاب ہوگا- جس میں اس وبا کو دیکھتے ہوئے ایک بڑے پیمانے پر بریومنٹ کی تقریب شامل ہے۔

برطانیہ کے متعدد خیراتی اداروں کے اشتراک سے کام کرتے ہوئے اور ان محققین کے ساتھ جو اس معاملے پر ایک اکیڈمک اسٹڈی کی قیادت کر رہے ہیں، کووڈ-19 کے دوران اور اس کے بعد بریومنٹ سے متعلق برطانیہ کا ایک کمیشن (UK Commission on Bereavemen) قائم کیا گیا ہے جو ان مسائل پر غور کرکے سوگوار لوگوں کی بہتر مدد کے لیے سفارشات پیش کرے گا۔ اس میں حصّہ لینے کے لیے ہم برطانیہ کی تمام کمیونٹیز کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔

آپ ہمارا مختصر سروے مکمل کرکے کمیشن میں حصہ لے سکتے ہیں، یا تو ایک فرد کے طور پر یا اپنی تنظیم کی طرف سے۔

تلاش کریں: 'UK Bereavement Commission' یا @theukcb فالو کریں شکریہ

Urdu